راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے ۔پاک فوج نے موثر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا ہے۔دشمن کے متعدد مورچوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔