پاکستان کا بھرپور جوابی وار، دشمن کے 2 جنگی طیارے تباہ :

  واشنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔ اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، دونوں ممالک کئی دہائیوں سے تنازعات کا شکار ہیں۔



یاد رہے کہ بھارت نے حالیہ حملے میں 5 مختلف مقامات پر میزائل داغے جن کا ہدف سویلین آبادی اور مساجد تھیں، حملے میں 2 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ پاکستان نے دشمن کے اس بزدلانہ اقدام کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔