پاکستان کا بھارتی حملے کا بڑھ کر جواب دینے کا اعلان

بھارت کے حالیہ حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو اس کی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل داغے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، جو ناقابل برداشت ہے۔



ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی اور مظفرآباد کے ساتھ ساتھ پنجاب کے شہر بہاولپور پر فضائی حملے کیے۔ بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اس بزدلانہ کارروائی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا، جو دشمن کے لیے سبق آموز ہوگا۔