ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت کا بزدلانہ حملہ: تین پاکستانی شہروں پر میزائل داغے، معصوم بچہ شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے تین شہروں — کوٹلی، مظفرآباد (آزاد کشمیر) اور بہاولپور — پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جن میں احمد پور شرقیہ میں واقع مسجد سبحان اللہ بھی شامل ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی کے دوران مسجد پر حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بھارت کے اقدام کو قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا تاکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاکستان وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا۔ میزائل حملے کے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
فضائی حدود بند، پروازیں معطل
بھارتی حملے کے فوری بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو 48 گھنٹے کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے باعث تمام فضائی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹم (NOTAM) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کشیدگی کی وجہ کیا بنی؟
یہ حملے اس وقت کیے گئے جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر جنگی جنون میں شدت پیدا کر دی تھی۔ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تصادم اب ٹلنے والا نہیں، اور یہ کسی بھی لمحے ممکن ہے۔ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے تین شہروں — کوٹلی، مظفرآباد (آزاد کشمیر) اور بہاولپور — پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جن میں احمد پور شرقیہ میں واقع مسجد سبحان اللہ بھی شامل ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی کے دوران مسجد پر حملے میں ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بھارت کے اقدام کو قابل مذمت اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا تاکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاکستان وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا۔ میزائل حملے کے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
فضائی حدود بند، پروازیں معطل
بھارتی حملے کے فوری بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو 48 گھنٹے کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے باعث تمام فضائی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹم (NOTAM) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کشیدگی کی وجہ کیا بنی؟
یہ حملے اس وقت کیے گئے جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر جنگی جنون میں شدت پیدا کر دی تھی۔ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تصادم اب ٹلنے والا نہیں، اور یہ کسی بھی لمحے ممکن ہے۔