بھارت کی جانب سے پاکستان پر تین شہروں میں میزائل حملے

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کے تین مختلف مقامات — بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد — پر فضاء سے میزائل داغے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی اقدام کو شرمناک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اس جارحیت کا مؤثر جواب مناسب وقت اور جگہ پر دے گا، اور یہ حملہ ہرگز بغیر ردعمل کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

فضائی حدود بند، پروازیں معطل

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں اور تمام ملکی و بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی جس کا باقاعدہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔