انگلینڈ نے بغیر سنچری 400 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

 ایجبسٹن میں جمعرات کو کھیلے گئے تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے بیٹرز نے ویسٹ انڈیز کے بولرز کو بری طرح نشانہ بنایا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنا ڈالے۔ حیرت انگیز طور پر اس بڑے اسکور میں کسی بھی بیٹر نے سنچری اسکور نہیں کی۔





انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 82، بین ڈکٹ نے 60، کپتان ہیری بروک نے 58 اور جو روٹ نے 57 رنز بنائے۔ اس کارکردگی کے ساتھ انگلینڈ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے بغیر کسی بیٹر کی سنچری کے 400 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس تھا، جس نے 2007 میں پاکستان کے خلاف سنچری کے بغیر 392 رنز بنائے تھے۔