بہاولپور:بہاولپور کے قریبی علاقے یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک افسوسناک سانحے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار افراد کھیتوں میں تھریشر مشین سے گندم نکالنے کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر گر گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ شوکت اور اس کے 16 سالہ بیٹے عمیر شوکت کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی افراد میں زبیر احمد اور احمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔