خضدا آرمی پبلک اسکول خضدار کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بس میں اس وقت 40 سے زائد بچے سوار تھے۔ پولیس اور سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 34 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔