اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پیر کے روز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا جس کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کو معمول کی پوزیشنوں پر واپس لانا تھا۔ یہ اقدام دونوں جانب سے سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت افواج کی جنگ بندی کے دوران والی پوزیشنوں پر واپسی سیزفائر عملدرآمد کا اگلا مرحلہ ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے آ چکی تھیں۔ اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر دو بار رابطہ ہو چکا ہے، جب کہ حالیہ رابطہ سیزفائر کے بعد تیسرا باضابطہ رابطہ ہے۔