پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا

کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور بھارت سیز فائر کے لیے رضامند ہو گئے ۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ جس کے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ ان تمام ممالک کا شکر گزار ہوں جنھوں نے سیز فائر میں حصہ ڈالا۔ پاکستان اپنے عزم پر قائم ہے کہ پاکستان اپنا دفاع ضرور کرنا چاہتاہے لیکن جنگ کی خواہش نہیں کرتا۔