جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے معروف فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ربادا نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر شرمندہ ہیں، ا
ور اس وقت وہ عارضی معطلی کا سامنا کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ان کی شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔