ڈھاکہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلہ دیش کی فوج کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے ایک غیر معمولی تجویز پیش کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کو بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی شمال مشرقی سات ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ریٹائرڈ میجر جنرل فضل الرحمان نے پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے، تو بنگلہ دیشی حکومت کو بھی جارحانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے بھارت پر حملہ کرنا چاہیے، خصوصاً اُس کے شمال مشرقی خطے کو نشانہ بنانا چاہیے۔