مودی حکومت نے پاک فوج کو بھارت پہنچنے سے روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

 نئی دہلی /  مانیٹرنگ ڈیسک بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ اقدامات میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں، جنہیں بھارت میں بند کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اعتراضات کے بعد وزیراعظم کے کاکول اکیڈمی میں دیے گئے خطاب کی ویڈیو بھی ان کے آفیشل چینل سے ہٹا دی گئی، جس میں انہوں نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔



اسی طرح پاکستان کے ممتاز انگریزی اخبار ’دی نیوز‘، پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز اور جیو نیوز کے پروگرام ’سچوئیشن روم‘ کے اینکر مبشر ہاشمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل جیو نیوز، ’ہنسنا منع ہے‘ اور ’جیو سوپر‘ جیسے مقبول چینلز کو بھی بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ہٹایا جا چکا ہے۔ معروف اداکاراؤں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت کئی دیگر پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھی بھارتی صارفین کے لیے بند کیے جا چکے ہیں۔