یو اے ای میں فائرنگ کا واقعہ ، تین خواتین جاں بحق

 دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک معمولی ٹریفک تنازعہ افسوسناک واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دبئی سے تقریباً 120 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں سڑک پر راستہ دینے کے معاملے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سنگین رخ اختیار کر گئی۔ ملزم نے اچانک پستول نکال کر تین خواتین پر فائرنگ کر دی۔



راس الخیمہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس نے مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

امارات میں اسلحہ رکھنے کے قوانین انتہائی سخت ہیں اور ’زیرو