کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا

 دوبئی : یو اے ای نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں یو اے ای نے بنگلہ دیش کا دیا ہوا 163 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور سیریز دو ایک سے جیت لی۔ یو اے ای نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی تاہم گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے فتح سمیٹ کر سیریز بھی اپنے نام کر لی ۔۔اس سے قبل یو اے ای نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹونٹی میچ میں اپ سیٹ شکست دے چکا 

ہے ۔