سیالکوٹ : سیالکوٹ میں ایک گاڑی سے ایک خاتون اور ایک مرد کی برہنہ لاشیں ملی ہیں ۔ جس کے بعد یہ بات ایک معمہ بن گئی کہ یہ دونوں آخر کون تھے اور گاڑی میں مرے ہوئے کیوں پائے گئے اور وہ بھی برہنہ حالت میں ۔
پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ ملنے والی لاشیں احتشام اور اور ناہید نامی خاتون کی تھیں ۔ اور دونوں کوٹلی لوہاراں کے رہائشی ہیں ۔۔ناہید عمران نامی شخص کی اہلیہ تھی جس کے احتشام نامی شخص سے ناجائز تعلقات تھے۔ ایک دن عمران نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اور دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد دونوں کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کےلئے گاڑی میں ڈال کر لے جا رہا تھا کہ بوکھلاہٹ میں گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی ۔جس کے بعد عمران دونوں مقتولین کی لاشیں گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔