ویرات کوہلی کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ راجکوٹ سے تعلق رکھنے والے ویرات کوہلی نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 123 ٹیسٹ میچ کھیل کر 9230رنز بنائے ۔ انھوں نے 30 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بنائیں ۔ ان کی اوسط تقریباً 46.9 تھی۔جبکہ 254 رنز سب سے بڑا انفرادی اسکور رہا۔ ویرات کوہلی اب صرف ایک روزہ فارمیٹ کی کرکٹ کھیلیں گے ۔