کشمیری صحافی نے گرے ہوئے طیارے کی تصویر شئیر کر دی

سری نگر / مانیٹرنگ ڈیسک: سرینگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، کشمیری صحافی آصف صحاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا ہے کہ پلوامہ کے علاقے وایوں میں ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، جو جنوبی کشمیر کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق، طیارہ ایک اسکول کی عمارت پر گرا اور اس واقعے کی مزید تفصیلات آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہیں۔ آصف صحاف نے اس موقع کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں بلند شعلے فضا میں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مقامی افراد دور کھڑے یہ منظر دیکھ رہے ہیں اور بعض جائے حادثہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔



ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ اطلاعات پاکستانی سیکیورٹی ذرائع سے سامنے آئیں، تاہم اب مقبوضہ کشمیر سے بھی اس کی تصدیق ہو چکی ہے، جہاں سے صحافی آصف صحاف نے تباہ شدہ طیاروں کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔