بنوں/ مانیٹرنگ ڈیسک: بنوں کے علاقے سپینہ تنگی چشمی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق، جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ موقع سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد اپنے ہلاک اور زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔