میاں چنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) — پولیس نے ایک خاتون مریضہ کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈاکٹر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص، جس نے اپنا نام اعجاز غنی بتایا، نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو چیک اپ کے لیے ڈاکٹر رفیق کے پاس لایا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے خاتون کی زبان سے زبان لگا کر معائنہ کیا۔ ویڈیو میں وہ شخص کہتا ہے: "ڈاکٹر صاحب، یہ کون سا ٹیسٹ ہے جو زبان سے زبان لگا کر کیا جاتا ہے؟ آپ اپنی بیگم کو بلائیں، میں بھی زبان لگا کر ہی جاؤں گا، یا پھر مجھے مار کر بھیج دیں۔"
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور الزامات کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا۔

