کوالالمپور: شمالی ملائیشیا میں ایک افسوسناک حادثے میں یونیورسٹی کے طلباء کو لے جانے والی بس ایک منی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 15 طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ بس سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے کیمپس کی جانب جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق 13 طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو دیگر زخمی طلباء اسپتال میں دم توڑ گئے۔

