اپنی خالاؤں کا ریپ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کا بھیانک انجام

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پراکاسم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 35 سالہ شخص اپنی ہی ماں کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ مقتول کی شناخت شیام پرساد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ قتل کا الزام اس کی 57 سالہ ماں، لکشمی دیوی پر عائد کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق شیام پرساد کے رویے میں غیر اخلاقی رجحانات پائے جاتے تھے، جن سے اس کی والدہ شدید پریشان تھیں۔



رپورٹ کے مطابق شیام پرساد نے اپنی خالاؤں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد اس کی ماں نے ممکنہ طور پر کلہاڑی یا کسی تیز دھار ہتھیار کے ذریعے اس کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیام پرساد غیر شادی شدہ تھا اور خواتین سے اس کا برتاؤ غیر شائستہ اور ناپسندیدہ تھا۔ قتل کے بعد لاش کے پانچ ٹکڑے کیے گئے، جنہیں تین بوریوں میں بند کر کے ضلع کے کمبم گاؤں میں واقع ناکالاگنڈی نہر میں پھینک دیا گیا۔ اس وقت لکشمی دیوی مفرور ہے اور پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔