ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر بہت بڑا حملہ

 ایران کا ایک اور میزائل اور ڈرون حملہ، اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایران نے اسرائیل پر ایک تازہ حملے میں تقریباً 100 بیلسٹک میزائل اور متعدد ڈرونز داغے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل اور ساحلی علاقے حیفہ میں میزائل آ کر گرے، جن کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔



اسرائیلی میڈیا نے بھی حیفہ اور تامرا کی آبادی میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان حملوں میں شمالی اسرائیل میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔ میزائل حملوں کے بعد سائرن بجنے لگے اور شہریوں کو فوری طور پر بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل میں موجود فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔