راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق تین نوجوان تفریح کی غرض سے راول ڈیم پر نہانے گئے، جہاں وہ پانی میں ڈوب گئے اور جانبر نہ ہو سکے۔ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ راول ڈیم میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد ہے۔