سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا گیا

 ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔



اس بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو مجوزہ بجٹ کے نکات پر بریفنگ دی۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بجٹ کے بعد بھی مالیاتی نظم و ضبط برقرار رہے گا، تو انہوں نے مختصر جواب میں کہا: "انشااللہ"۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی وفاقی کابینہ نے توثیق کر دی ہے۔