ایک اور پولیس آفیسر کو شہید کر دیا گیا

 قلات: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر جاں بحق

قلات میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں سب انسپکٹر فدا احمد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فدا احمد ولد خان محمد، سکنہ گوم، اپنے گھر جا رہے تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔



واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق سب انسپکٹر خزانہ آفس کے اہلکار آفتاب احمد کے بھائی جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس قلات کے بابو علی محمد اور دوست محمد کے بھانجے تھے۔ واقعے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔