آرمی چیف سے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بڑے خطرے کی نشاندھی کی

 واشنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کچھ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز   نے رپورٹ لکھی ہے کہ جب امریکی صدر نے پاکستانی سپہ سالار عاصم منیر سے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے رائے مانگی تو جنرل منیر نے کہا کہ ہم اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے امریکی صدر کو بتایا کہ پاک ایران سرحد پر دونوں جانب کچھ دہشتگرد اور علیحدگی پسند تنظیمیں ہیں۔ اگر ایران پر جارحیت مسلط کرکے وہاں پر حکومتی کو کمزور کرکے گرایا جاتا ہے تو پھر وہاں ایسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جو ان دہشتگردی اور علیحدگی پسند تنظیموں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان نوسو کلو میٹر لمبی سرحد ہے اور یہ گروہ دونوں جانب کے ریاستی اداروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ اور موجودہ صورتحال کا فائدہ ان کو پہنچ سکتا ہے۔