تل ابیب: ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں بیلسٹک میزائل تل ابیب پر داغ دیے ہیں ۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب نے اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک سو پچاس بیلسٹک میزائل داغے ہیں ۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایک سو میزائلوں کے ساتھ دارالحکومت تل ابیب پر حملہ کیا ہے۔ تل ابیب شہر میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔اور شہریوں کی بڑی تعداد بنکروں میں چلی گئی ہے۔۔ ابھی تک سات اسرائیلی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ایرانی دفاعی نظام نے ایک اسرائیلی طیارہ مار گرایا ہے اور خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔