یونیورسٹی کا پروفیسر طالبہ سے تعلقات کے الزام میں گرفتار

 بھوپال/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہوس کا پجاری ایک پروفیسر اپنی حرکتوں کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گریجویشن کی ایک طالبہ نے ہوس کے ایک پجاری پروفیسر سے تعلقات استوار کر لیے اور یونیورسٹی کے بعد ٹیوشن لینے کے بہانے اسے گھر پر بھی بلانا شروع کر دیا۔ تاہم   بھانڈا پھوٹنے پر پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ 



تفصیلات کے مطابق  شویتا نامی ایک طالبہ بھوپال کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی جہاں پر ورون پرانجپے نامی ایک پروفیسر فزکس پڑھاتا تھا۔ دونوں میں نزدیکیاں بڑھ گئیں اور یونیورسٹی میں دونوں ہر وقت ایک ساتھ نظر آنے کے علاوہ ایک دوسرے کو خفیہ طور پر ہوٹلوں  وغیرہ میں ڈیٹ کرنے لگے۔ جس سے دونوں کا دل نہیں بھرا تو شویتا نے گھر والوں سے فزکس کے لیے اضافی پڑھائی کا بہانہ بنا کر ورون کو ٹیوشن کے لیے شام کو گھر پر بھی بلانا شروع کر دیا۔ تاہم شویتا کہ ماں کو دونوں پر کچھ شک گزرا۔ جس کے بعد ایک دن اس نے دونوں کو  کمرے میں برہنہ حالت میں دیکھ لیا۔ جس کے بعد شویتا کے والد اور بھائی نے ورون کی خوب ٹھکائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس بھوپال یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کر رہی ہے۔