امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ائیر بیس پر میزائل حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ اب امن کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں ۔۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر چھ میزائل داغے۔۔تاہم قطر کے محکمہ دفاع کے مطابق ان۔میزائلوں کو ائیر ڈیفنس سسٹم سے ہی ناکام بنا دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے انھیں ان حملوں کی پیشگی اطلاع دی تھی ۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے میزائل حملوں کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا جس کے باعث امریکا کو کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں مزید کسی فوجی آپریشن میں نہیں الجھنا چاہتا بلکہ امن کو موقع دینا چاپتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسرائیل بھی ایسا ہی کرے گا۔۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران مذاکرات اور امن کی طرف لوٹ کر ضرور آئے گا۔۔واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جلد ایران سے جنگ کا خاتمہ کرے گا۔۔اسرائیلی فوج کے ترجمان سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے میڈیا کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔۔