کوئٹہ میں یوفون اور زونگ کی سروس سست روی کا شکار

 کوئٹہ/ مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے متصلہ موبائل کمپنیوں یوفون اور زونگ کے ٹاور نصب ہونے کے باوجود اس علاقے میں موبائل فون اور واٹس ایپ سروس انتہائی ناقص ہے۔ اس حوالے سے وہاں کے رہائشی حاجی عبیداللہ آغا کا کہنا ہے کہ  بجلی کے اوقات کار میں بھی موبائل سروس پچاس فیصد تک دستیاب ہوتی ہے۔ تاہم بجلی بندش کے وقت اگرچہ ان ٹاورز کو جنریٹر پر چلانے کےلیے ڈیزل کی وافر مقدار فراہم کی جاتی ہے لیکن وہ ڈیزل ملی بھگت سے خرد برد کردیا جاتا ہے۔۔اور جنریٹر بن ہی رکھے جاتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کروڑوں مالیت کے ٹاورز کھڑے موبائل صارفین کا منہ چڑا رہے ہیں کیونکہ یہاں موبائل سگنلز اور واٹس ایپ سروس سستی روی کا شکار ہے۔ انھوں نے اربابِ اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔