تہران/ مانیٹرنگ ڈیسک: ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ بھی شامل ہو گیا ہے اور امریکہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔ آئی اے آیی اے کے مطابق حملے کے بعد تابکاری کے اثرات کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ دوسری جانب ایران حکام نے ںتایا کہ حملے کے بعد فردو نیوکلئیر تنصیب کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیل نے امریکی حملے بعد فضائی حدود بند کر دیں۔۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی اور اسرائیلی عوام کی جانب سے امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے ہدف مشکل تھے ۔اگر ایران پر امن نہ رہا تو مزید حملے ہوں گے۔ تاہم ایران نے پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔