لندن / مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ نے بھارت کو ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ انگلینڈ نے بھارت کا 371 رنز کا ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔۔ویرات کوہلی اور روہت شرما کے طویل کیرئیر کے خاتمے کے بعد بھارتی ٹیم نوجوان کھلاڑی شبھمن گل کی کپتانی میں میدان میں اتری تھی۔ جنھوں نے بحیثیت قائد اپنی پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ نوجوان اوپنر جیسوال نے بھی سنچری سکور کی۔ اسی طرح وکٹ کیپر رشبھ پنت نے نہ صرف پہلی اننگز میں بلکہ دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کی۔ 27 سالہ وکٹ کیپر بلے باز جو 27 کروڑ روپے لے کر حالیہ آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی رہے تھے، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بھارتی ٹیم کے لیے ایک اہم رکن ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے 44 ٹیسٹ میچوں میں 44 ہی کی اوسط سے 3200 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 8 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کے ایل راہول نے دوسری اننگز میں سینکڑہ جڑ کر میچ میں بھارت کی جانب سے پانچویں سنچری بنائی۔ فاسٹ باؤلر بمراہ نے پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح وہ جنوبی افریقہ ،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ( سینا ممالک ) کے خلاف 146 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔۔ان تمام شاندار ریکارڈز اور اعدادوشمار کے باوجود بھارت انگلینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ ہار گیا۔۔اس کی بنیادی وجہ بھارت کی دوسری اننگز میں اچھی شروعات کے باوجود لوئر مڈل آرڈر کی ناکامی جبکہ ہدف کا دفاع کرتے ہوئے ناقص باؤلنگ بھی تھی۔.بھارتی ٹیم نے دس کیچ ڈراپ کیے جن میں سے چار کیچز اکیلے جیسوال نے ڈراپ کیے۔ اسی طرح بمراہ کی جانب سے ہیری بروک کی وکٹ لینے والی گیند نو بال قرار پائی۔ اس طرح بھارتی سوشل میڈیا پیجز کی تہلکہ مچاتی۔پوسٹوں اور سنیل گواسکر جیسے کمنٹری باکس میں بیٹھے ہوئے بارہویں کھلاڑی کی زبردست سپورٹ کے باوجود بھارت یہ میچ ہار گیا ۔۔