26 سالہ لڑکی بے ہوش حالت میں ایمبولینس میں ریپ کا ش

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ہوم گارڈ میں بھرتی کے لیے آئی ہوئی 26 سالہ خاتون کو ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق، بھرتی کے دوران خاتون بے ہوش ہو گئی تھی، جس پر اُسے طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ت




ھا، مگر اسی دوران متعدد افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے بے ہوشی کی حالت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور ہوش میں آنے پر اس نے پولیس اور اسپتال انتظامیہ کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ایمبولینس کی نقل و حرکت اور وقت کی تصدیق کر لی گئی ہے۔