بھارت نے پڑوسی ملک پر ڈرون سے حملہ جر دیا

جنونیت کی انتہا: بھارت نے پڑوسی ملک میانمار میں ڈرون حملے کرکے خودمختاری اور عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑا دیں


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی علیحدگی پسند گروہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج نے میانمار کی حدود میں تنظیم کے کیمپ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق اس کارروائی میں اُن کے تین اعلیٰ کمانڈرز مارے گئے جبکہ متعدد ارکان اور کچھ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔


بھارتی حکومت یا فوج کی جانب سے ان حملوں کی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ حملے میانمار کے علاقے ساگاینگ میں کیے گئے جن میں 150 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کا استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ اُلفا تنظیم بھارتی ریاست آسام کی آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔ اُلفا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اروناچل پردیش سے حملے کر رہی ہے اور ان کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔