لکی مروت میں فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
لکی مروت میں ڈیوٹی پر جانے والے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے شہید اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شدید مذمت کی اور کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔