بنگلہ دیش کے ہاتھوں سری لنکا کو سیریز میں شکست

 ڈھاکا/ مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔۔سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 132 رنز بنائے ۔  نسانکا نے 46 جبکہ داسن شناکا نے 35 رنز بنائے ۔۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور صرف 11 رنز دیے۔۔ںمگکہ بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں پر اور 21 گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا ۔ تنزید حسن نے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ مہدی حسن کو مین آف دی میچ ۔قرار دیا گیا ۔