لندن/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی شاندار فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ۔میچ کی دوسری جبکہ اننگز کی تیسری سنچری بنا ڈالی ہے۔ ایجبسٹن میں پہلی اننگز میں 269 رنز بنانے کے بعد شبھمن گل نے دوسری اننگز میں 161 رنز کی باری کھیلی ۔۔بھارت نے 427 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 608 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔ اور بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔