پاکستانی خواتین فٹ بال نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی

 انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے دوران پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔


کرغزستان کے خلاف کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دونوں گول مریم محمود نے کیے، پہلا گول میچ کے چوتھے منٹ میں جب کہ دوسرا 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔ کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک اور پرجوش کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث پاکستان کو کوالیفائنگ مرحلے میں ایک اور قیمتی فتح حاصل ہوئی۔