باپ بیٹی برساتی پانی میں بہہ گئے ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی: شدید بارش کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زوروں پر ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھی جا رہی ہے اور اس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ منگل کے روز راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے دوران ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ سرمئی رنگ کی کار میں سوار تھے اور بارش کے دوران گھر سے نکلے۔ جب وہ سوسائٹی کے قریب ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو برساتی پانی کی موجودگی میں گاڑی بند ہوگئی۔ گاڑی دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی سمیت دونوں افراد نالے میں بہہ گئے۔

مقامی افراد کے مطابق باپ بیٹی مدد کے لیے چیختے رہے، مگر تیز بہاؤ کے باعث کار سمیت بہہ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس، ریسکیو 1122، غوطہ خوروں کی ٹیم اور سوسائٹی کے عملے نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تلاش کا عمل جاری ہے۔



Live Stream