طیارہ گر کر تباہ ہو گیا درجنوں جانیں چلی گئیں

 ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ائیر فورس کا ایک طیارہ گرنے سے 19 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ میں پیش آیا۔ جہاں ایک تربیتی طیارہ سکول اور کالج کیمپس پر گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہوئے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عبوری سربراہ محمد یونس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امدا کی ہدایات جاری کی ہیں ۔