اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی جماعت کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خواجہ آصف سے کبھی مثالی تعلقات نہیں رہے، اور نہ ہی اب کوئی خاص تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ خواجہ آصف عمر میں بڑے ہیں، لیکن وہ پارٹی پر ہائبرڈ نظام کا الزام لگا کر خود ہی اس کی پالیسیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ فیصلے جماعت کی سطح پر ہوتے ہیں، اور اگر کسی سینئر رہنما کو اختلاف ہو تو وہ پالیسی بننے کے وقت سامنے آنا چاہیے، بعد میں بیانات دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواجہ آصف جیسے رہنماؤں کو پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کرنی چاہیے، اور اگر کوئی رہنما اس کی خلاف ورزی کرے تو اس کا احتساب بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی اتحاد اور نظم ضروری ہے، اور شہباز شریف نہ صرف اتحادی جماعتوں بلکہ اندرونی اختلافات کو بھی سنبھال کر چل رہے ہیں۔