انتہائی افسوسناک خبر: حمیرا اصغر کی تنہائی میں عبرتناک موت

 معروف اداکارہ اور ٹک ٹاکر حمیرا اصغر کی موت کی خبر نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ ان کی لاش ان کے کراچی ڈیفنس (ڈی ایچ اے) میں واقع فلیٹ سے ملی، جو کہ تقریباً 9 ماہ پرانی تھی۔ لاش اس قدر گل چکی تھی کہ گھٹنوں کے جوڑ تک سڑنے لگے تھے۔ حمیرا کی عمر تقریباً 45 سال تھی، انہوں نے شادی نہیں کی تھی اور نہ ہی والدین یا بہن بھائیوں میں سے کوئی ان کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ پچھلے 7 برس سے اس فلیٹ میں تنہا مقیم تھیں۔



پڑوسیوں کے مطابق نہ تو ان کے فلیٹ میں کوئی آتا جاتا تھا، نہ ہی کوئی محفل یا تقریب دیکھی گئی۔ چونکہ وہ شوبز مصروفیات کی وجہ سے اکثر دوسرے شہروں میں شوٹنگ کے لیے چلی جاتی تھیں، اس لیے ان کے طویل عرصے تک نظر نہ آنے پر بھی کسی نے تشویش ظاہر نہ کی۔ یوں ان کی موت کے 6 ماہ بعد بھی کسی کو ان کے انتقال کی خبر نہ ہوئی۔ جب بالآخر فلیٹ سے شدید بدبو آنے لگی اور پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش برآمد کی، تو پوسٹ مارٹم نے انکشاف کیا کہ ان کی موت کو نو ماہ گزر چکے تھے۔

حمیرا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ستمبر 2024 میں کی گئی، آخری فون کال بھی اسی ماہ کی تھی، اور اکتوبر 2024 میں ان کے فلیٹ کی بجلی منقطع ہو چکی تھی۔ جسم اس حد تک گل چکا تھا کہ ایک ہاتھ مکمل طور پر الگ ہو چکا تھا اور سر کا پچھلا حصہ اور گھٹنے بھی خراب ہو چکے تھے۔