نو افراد سیلاب میں بہہ گئے

 گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب نے ضلع دیامر سمیت کئی وادیوں کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

سیاحتی حیثیت رکھنے والے ضلع دیامر اور مشہور مقام بابوسر میں چار روز پہلے آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ اس ہولناک قدرتی آفت سے 500 سے زائد رہائشی مکانات منہدم ہو چکے ہیں، جبکہ 10 سے 12 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔



ترجمان گلگت بلتستان حکومت، فیض اللہ فراق کے مطابق، اس شدید سیلاب کے باعث علاقے میں 12 کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں، 27 پل پانی میں بہہ گئے، جبکہ 22 گاڑیاں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔ مزید برآں، بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔